اسلام آباد: ہیروئن جائے نماز میں چھپا کر جدہ لیجانے کی کوشش ناکام‘ میاں بیوی گرفتار
اسلام آباد (آئی این پی) نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پرسامان سے ساڑھے تین کلو گرام آئس ہیروئن برآمد ہونے پر مسافر میاں بیوی گرفتار۔میاں بیوی نے ساڑھے تین کلو آئس ہیروئن جائے نماز میں چھپا رکھی تھی۔ ملزمان کا تعلق پشاور سے ہے۔