پاکستان کیخلاف پہلا ٹیسٹ ‘آسٹریلیا اور عثمان خواجہ نے متعدد ریکارڈز پاش پاش کر دیے
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے کئی نئے ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔ آسٹریلیا نے 8وکٹوں پر 352رنز بنائے جو امارات میں چوتھی اننگز میں سب سے بڑا سکور ہے۔ پاکستان نے 2010 میں 3وکٹوں پر 343رنز بنائے تھے۔آسٹریلیا نے 139.5اوورز تک بیٹنگ کی جو ڈرا میچ کی طویل ترین اننگز ہے۔ عثمان خواجہ آسٹریلیا کی جانب سے چوتھی اننگز میں طویل اننگز کھیلنے والے بلے باز بن گئے۔وہ پاکستان میں پیدا ہونیوالے واحد کرکٹر ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان ہی کیخلاف سنچری سکور کی۔