شاہ محمود قریشی کی تاجک وزیراعظم سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق
دوشنبے/ اسلام آباد (این این آئی+ آئی این پی) پاکستان اور تاجکستان نے تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میںتعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے جمعرات کو دوشنبے میں ایس سی او کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 17ویں اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور تاجکستان کے وزیر اعظم رسول زادہ کے مابین ملاقات کے دوران پایا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بات چیت کے دوران دوطرفہ معاملات اور علاقائی و بین الاقوامی باہمی دلچسپی کو امور زیر بحث لائے گئے۔ وزیر خارجہ نے تاجکستان کو خطے میں اہم شراکت دار قرار دیتے ہوئے تمام شعبوں دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنیکی خواہش ظاہر کی۔ فریقین نے کاسا۔ 1000 منصوبے پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا اور اس عملدرآمد میں تیزی لانے پر اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ نے تاجکستان کے وزیر اعظم رسول زادہ کو اپنے پاکستانی ہم منصب عمران کی جانب سے نیک تمناوں کا پیغام بھی پہنچایا اور پاکستان کا دورہ کرنیکی دعوت بھی دی۔ علاوہ ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغان مسئلے کے حل کے لئے پاکستان امریکی کاوشوں کی حمایت کرتا ہے‘ یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس کے چیئرمین اسٹیفسن جے ہڈلے نے کہا کہ قیام امن کے لئے مشترکہ کوششوں کے خواہش مند ہیں۔ جمعرات کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس کے چیئرمین نے ملاقات کی۔
شاہ محمود