قومی جونیئر و یوتھ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کل شروع ہوگی
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی یوتھ وجونیئر ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کل ہفتہ سے جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں میں شروع ہوگی۔ چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے چودہ ٹیمیں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان ایئر فورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، ایچ ای سی، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان حصہ لیں گی۔ ملک بھر سے تین سو سے زائد بوائز اینڈ گرلز کھلاڑی شرکت کریں گی ۔