آل پاکستان انٹر بورڈ بوائز ہاکی چیمپیئن شپ کے سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) آل پاکستان انٹر بورڈ بوائز ہاکی چیمپیئن شپ کے سیمی فائنلز آج میرپور خاص میں کھیلے جائیں گے۔ چیمپیئن شپ کا فائنل اور تیسری پوزیشن کا میچ کل کھیلا جائے گا۔ چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے 19 بورڈز کی ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں گوجرانوالہ بنون، کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ، ٹیکنیکل بورڈ پشاور کے بہاولپور، انٹر میڈیٹ بورڈ پشاور، لاہور، ڈیرہ اسماعیل خان، مردان، ملتان، کراچی بی آئی ایس، سوات، اسلام آباد، لاڑکانہ، مالاکنڈ، حیدر آباد، سکھر، بی ٹی ای پشاور، میرپور خاص، بی آئی ایس ای پشاور اور کوئٹہ شامل تھیں۔