امام الحق کو انجری، آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر
اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک)نوجوان اوپننگ بلے باز امام الحق آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلی کی انجری کا شکار ہو کر دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔دبئی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن آسٹریلیا کی دوسری اننگز کے دوران فیلڈنگ میں ڈائیو کرتے ہوئے امام اپنی انگلی زخمی کرا بیٹھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے امام کی انجری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ امام کے الٹے ہاتھ کی پانچویں انگلی میں فریکچر ہوا اور وہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔امام کی غیرموجودگی میں اظہر علی سے اوپننگ کرا کر لیگ اسپنر شاداب خان کو فائنل الیون کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے لیکن اس بات کا دارومدار شاداب کی گروئن انجری سے صحتیابی پر ہے۔