قومی جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ کیلئے پہلے روز متعدد میچز کا فیصلہ
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پنجاب بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیراہتمام قومی جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ نشتر پارک جمنازمیم لاہور میں شروع ہوگئی۔ یہ چیمپئن شپ پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے اشتراک سے منعقد کی گئی ہے جس میں ملک بھر سے جونیئر کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔ چیمپئن شپ کا افتتاح پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خواجہ ادریس حیدر نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے صدر ماجد علی چوہدری اور فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل واجد علی چوہدری سمیت شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ چیمپئن شپ کے پہلے روز بوائز انڈر 14-سنگلز، بوائز انڈر16-سنگلز اور بوائز انڈر 18-سنگلز کے پہلے راؤنڈ کے میچز کا فیصلہ ہوگیا۔