قومی کراٹے چیمپیئن شپ کل شروع ہوگی
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیراہتمام 26 ویں قومی کراٹے چیمپیئن شپ کل ہفتہ سے کوئٹہ میں شروع ہوگی۔ گذشتہ روز پاکستان کراٹے فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل عندلیب سندھو نے ’’میڈیا‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیمپیئن شپ کی تیاریاں مکمل ہیں۔