کراچی: ایوب گوٹھ میں نوجوان نے چچی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا
کراچی( کرائم رپورٹر) سہراب گوٹھ کے علاقے ایوب گوٹھ میں نوجوان نے چچی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا وارادات کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ واقعہ جمعرات کو علی الصبح پیش آیا جس کے بعد مقتولہ50 سالہ طوطی زوجہ محمد سومار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے جناح اسپتال پہنچایا گیا ۔پولیس کے مطابق قتل کی یہ واردات رشتے کے تنازعے کا نتیجہ ہے مقتولہ کی شوہر محمدسومار کے بھتیجے اصغر معیزی نے ا س سے قبل بھی اپنی چچی طوطی پر حملہ کیا تھا جس میں وہ زخمی ہوئی تھی او رملزم اصغرمعیزی گرفتار ہوکر جیل چلا گیا تھا جب کہ رہائی کے بعد اس نے جمعرات کو پھر گھر میں گھس کر چچی طوطی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئی ۔پولیس کے مطابق اس سلسلے میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
چچی کو فائرنگ