کراچی،رینجرز کے اختیارات میں 90 دن کی توسیع، نوٹی فکیشن جاری
کراچی(وقائع نگار) سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں 90 دن کی توسیع کر دی ہے، اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں تین مہینے کی توسیع کردی گئی، محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت کی گئی ہے۔سندھ حکومت نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع 8 اکتوبر 2018 سے 5 جنوری 2019 تک کی ہے۔
رینجر ز اختیا رات