وفاقی حکومت کا آئی جی پنجاب کو ہٹانا صوبائی معاملات میں مداخلت ہے، چانڈیو
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی معاملات میں مداخلت کر کے آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے، وفاقی حکومت کا آئی جی پنجاب کو ہٹانا صوبے کے معاملات میں مداخلت ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حالات بتا رہے ہیں کہ آئی جی کی تبدیلی کا فیصلہ پنجاب پر مسلط کیا گیا، جس طرح پنجاب میں مداخلت کی جا رہی ہے اس سے تو لگتا ہے صوبے میں حکومت نہیں گورنر راج ہے، صوبائی خودمختاری میں مداخلت آئین کی سراسر خلاف ورزی ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ آئی جی کا تقرر اور تبادلہ صوبے کا اختیار ہے ، حکومت کسی بھی جماعت کی ہو ہم صوبے کے حق حکمرانی پر سمجھوتا نہیں کریں گے بااختیار صوبے ہی مضبوط وفاق کی ضمانت ہیں، صوبوں سے اختیار چھیننے سے وفاق کمزور ہوگا۔
چانڈیو