ریسی وانڈر ڈیبیو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں ففٹی بنانے والے تیسرے جنوبی افریقن کھلاڑی
کیپ ٹائون (اے پی پی) ریسی وانڈر ڈوسن ڈیبیو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں نصف سنچری بنانے والے تیسرے جنوبی افریقن کھلاڑی بن گئے، انہوں نے زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 56 رنز کی اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا، اس سے قبل جنوبی افریقہ کی طرف سے ریلی روسو اور گریم سمتھ بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، روسو نے کیریئر کی پہلی ٹی ٹونٹی اننگز میں 78 رنز بنائے تھے ۔جبکہ گریم سمتھ نے 61 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔