سٹیٹ بنک گورنرز کرکٹ کپ ،الائیڈ اور سٹیٹ بنک نے میچ جیت لئے
ملتان (سپورٹس رپورٹر) 15 ویں سٹیٹ بنک گورنرز کپ انٹر بنک ریجنل کرکٹ ٹورنامنٹ 2018 کے چھٹے دن الائیڈ بنک اور سٹیٹ بنک نے کامیابی حاصل کی۔ پہلے میچ میں الائیڈ بنک نے مدمقابل بنک آف پنجاب کا 141 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ الائیڈ بنک کے حافظ عثمان 44 رنز بنائے اور 30 آئوٹ کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا مہمانان خصوصی پائیٹ کے انجینئر ڈاکٹر پروفیسر منصور امام، ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالشکور اور سپارکو کے سابق ڈائریکٹر عبدالغفار نے حافظ عثمان کو کیش ایوارڈ دیا۔ دوسرے میچ میں سٹیٹ بنک نے البرکہ کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ البرکہ نے 120 رنز بنائے۔ جواب میں سٹیٹ بنک نے ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ سٹیٹ بنک کے یاس ربٹ کو 18 رنز بنانے اور 4 آئوٹ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا بائیٹ کے انجینئر محمد عدنان نے یاسر بٹ کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔