افغان پریمیئر لیگ کابل زوانان نے قندھار نائٹس کو ہرادیا
ملتان( سپورٹس ڈیسک) افغان پریمیئر لیگ کے 8ویں میچ میںکابل روانان نے قندھار نائٹس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2رنز سے ہرادیا۔ شارجہ میںجاری ایونٹ میں کابل زوانان نے مقررہ 20اووروں میں 6وکٹوں پر 173رنز بنائے۔ اسوانز5چھکوں اور 2چوکوں کی مدد سے 57سکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔قندھار نائٹس کے سید شیرازد3اور کریم جنت نے 2وکٹ لئے۔ جواب میں قندھار نائٹس 7وکٹوں پر 171رنزبناسکی۔ برینڈن میک کولم نے 52 رنز بنائے جس میں 5چھکے اور اتنے ہی چوکے شامل تھے۔