آئی ایم ایف کی این ایف سی ایوارڈ سے متعلق شرط ماننا خلاف آئین ہے: رضا ربانی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینیٹر رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت آئی ایم ایف کی شرائط پر قرضہ لینے جا رہی ہے، آئی ایم ایف کی ایک شرط یہ بھی ہے کہ این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ کم کیا جائے، آئینی طور پر صوبوں کا حصہ کسی صورت گزشتہ ایوارڈ سے کم نہیں کیا جا سکتا آئی ایم ایف کی یہ شرط ماننا پاکستان کے آئین کی سراسر خلاف ورزی ہے آئی ایمایف کی این ایف سی ایوارڈ سے متعلق شرط مانی گئی تو وفاق کو شدید خطرات لاحق ہوں گے آئین کا آرٹیکل 160 این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کے حصے کی ضمانت دیتا ہے آئی ایم ایف کی شرائط مانی گئی تو پارلیمنٹ سمیت ہر سطح پر حکومت کو مزاحمت کا سامنا ہوگا۔
رضا ربانی