کسانوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کھلی کچہریاں لگائی جائیں گی: سردار عبدالحئی دستی
مظفرگڑھ(نامہ نگار) صوبائی مشیر برائے زراعت سردار عبدالحئی خان دستی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی زراعت کی ترقی سے وابستہ ہے ، وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے 100روزہ پلان میں زراعت کی ترقی بھی شامل ہے یہ بات انہوں نے مظفرگڑھ میں زراعت آفس کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہریاں لگائی جائیں گی، قبل ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد اشرف قریشی نے صوبائی مشیر برائے زراعت عبدالحئی خان دستی کو زراعت کے لئے فراہم وسائل پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر شعیب خان دستی، مہر خالد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شوکت علی عابد بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں صوبائی مشیر سردار عبدالحئی دستی نے علی آباد میں ملک اعجاز حسین کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کاشتکاروں کو سستی اور معیاری کھاد، بیج اور ملاوٹ سے پاک زرعی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گاکہ حکومت گنے کی کاشتکاروں سے آگاہ ہے ،تقریب میں ملک خیر محمد بدھ ‘ ملک اعجاز حسین بدھ نے بھی خطاب کیا، استقبالیہ میں یونین کونسل فاضل کالرو، گل والا اور بدھ سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔