پاکستان اسٹیل کی پیداوار کاآغاز اور منافع بخش بنانے کیلئے ماہرین کی مینجمنٹ بنائی جائے ‘ صغیر صدیقی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) خادمین ملت پاکستان کے سیکریٹری جنرل وسماجی کارکن صغیر علی صدیقی نے حکمرانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان اسٹیل کو ایک مرتبہ پھر پیداواری صلاحیت شروع کرنے اور منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے مقامی فولادی صنعت کے ماہرین اور پاکستان اسٹیل کے زہین تجربہ کار اور ماہر ملازمین پر مشتمل مینجمنٹ فراہم کی جائے اور انکو اس ادارے کو چلانے کا دو سال کا وقت دیا جائے تا کہ پاکستان اور پاکستانیوں کا یہ قیمتی اثاثہ نقصان کے عمل سے محفوظ ہوسکے اور ملازمین کی تنخواہیں اور انکی مراعات خود ہی فراہم کرلینے کے قابل ہو جائے ۔