اکادمی ادبیات پاکستان کی ادبی بیٹھک ‘ ادیبوں کے افسانے پیش
کراچی( نیوز رپورٹ) اکادمی ادبیا ت پاکستان کے زیراہتمام ’’ ادبی بیٹھک‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ صدارت معروف افسانہ نگار رضی الدین سید نے کی ۔ اس موقع پر نجیب عمر نے افسانہ پیش کیا اور جمیل ادیب سید نے بھی افسانہ پیش کیا ۔ جس پر گفتگو کرنے والوں میں علی اوسط جعفری، دلشاد احمد دہلوی، رفیق مغل، نصیر سومرو ، خالد انصاری، تاج عالی رعنا ،قادربخش سومرو نے حصہ لیا ۔ جبکہ نصیر سومرو نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔ اس موقع پر رضی الدین سید نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نجیب عمر نے بہت سلہی اسلوب اور بہت ٹھہرے ہوئے انداز سے ایک خوبصورت افسانہ سنایایہ ایک خواب تھا جو وہ اپنے وطن اور اپنے شہر کے خوبصورت اور پُر امن ہونے کا تحریرہوتی ہے لیکن اس کے باوجود اسے حقیقت سے کافی قریب ہونا چاہئے تاکہ قاری اس سے ذاتی دلچسپی لے سکے ۔ دوسرے افسانہ نگار جمیل ادیب سید صاحب کے افسانے ’’بارش کی رات‘‘ بھی ایک بڑا اثر اور مختصر افسانہ تھا ۔ قادربخش سومرو ریزیڈنٹ ڈائریکٹر نے آخر میں تمام مہمانوں کا اکادمی ادبیا ت پاکستان کے جانب سے شکریہ ادا کیاگیا۔