ڈاکٹررضوان اورعامرفاروقی کی زیادتیوں کانوٹس لیاجائے:جے یوآئی
کراچی (نیوز رپورٹر ) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماقاری شیرافضل ، سابق پارلیمانی لیڈر متحدہ مجلس عمل مولانا محمد عمر صادق ،سابق ایم پی اے حافظ محمد نعیم،سابق ناظم حافظ احمد علی ،،مولانا غلام مصطفی فاروقی ،قاری لیاقت رحمانی ،مفتی محمدحماداللہ مدنی ، عبدالستار بلوچ دیگر رہنمائوں نے جے یوآئی کے مرکزی دفترگلشن اقبال میںہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی عامر فاروقی کی سرپرستی میں SSPڈاکٹر رضوان کی ظلم زیادتیوں اور بیگناہ لوگوں پر اسلحہ اور چرس کے جھوٹے مقدمہ بنانے ،ان کی اسپیشل پارٹی کااکبر شاہ اور ضلعدار کی قیادت میں گھروں میںلوٹ مار کرنااور شریف شہریوں کو ہراساں کر کے رقم طلب کرنے اورنہ دینے پر جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے، سرجانی کے شہری محمدصابر کو اغواکر کے بلدیہ ٹائون تھانے میں جھوٹے مقدمات بنانے اور محمد صابر کی جھوٹی اور من گھڑت انٹروگیشن رپورٹ بنانے کی شدید مذمت کی اوراعلیٰ حکام سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ SHOمومن آباد آصف منور اور ڈاکٹر رضوان نے ذاتی دشمنی اور انتقام کے تحت رپورٹ بنائی ہے جس میں 9 پولیس کے فرض شناس افسران جنہوں نے ڈاکٹررضوان کے حکم پر جھوٹی رپورٹیں بنانے سے انکار کیاتھا ان کا نام بھی اپنی اس جھوٹی اور من گھڑت رپور ٹ میں شامل کیا ہے حدتویہ ہے کہ اس من گھڑت رپورٹ میں جے یوآئی کے مرکزی رہنماحافظ احمد علی کا نام بھی شامل کیاگیاہے جوانتہائی شرمناک عمل ہے، انہوں نے کہاکہ حافظ احمدعلی کا نام محض اس لئے شامل کیاگیاہے۔