عمران خان عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں ‘ ڈاکٹر یوسف سلیم
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پنجابی قومی تحریک کے قائد تحریک ڈاکٹر یوسف سلیم ،چوہدری ارشد،رانا سعید،محمد عاصم اورمیڈم ذہین نقوی نے کہا کہ اپوزیشن کو بڑی سوچ سمجھ کر اپنا ڈیفنس اور شور شرابا کرنا چاہیے عمران نے جو اعلانات اقتدار میں بیٹھ کر بغیر سوچے سمجھے کیے تھے جس پر عمل نا ممکن تھا لیکن عمل اب ہو بھی رہا ہے بڑے بڑے لوگوں کو پکڑ دھکڑ بھی عمران کے اعلانات کا حصہ ہے عمران کی وطن دوستی پر دشمن بھی شک نہیں کرتے لیکن اگر انہوں نے اپنے سیاسی ساتھیوں کو نکیل نہ ڈالی تو وہ ان کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں عمران کے سیاسی ساتھی جب میڈیا پر بے ہودہ بکواس کرتے ہیں تو لوگ اپنے ٹی وی بند کر دیتے ہیں حکومت آنے جانے والی چیز ہے جس سربراہ نے اپنے دورانیے میں ریاست کے مفادات کے لیے کام کیا تو اس نے عوام کے دلوں میں راج کیا نواز پر سینکڑوں الزامات ہیں لیکن انہوں نے بڑی بڑی حکومتوں کی مخالفت کے با وجود ایٹمی دھماکے کر کے اپنے ملک کی بقا کے لیے وہ کام کر دئیے جس کو ان کے دشمن بھی مانتے ہیں ایوب کا ۵۶۹۱ کا کارنامہ جس کو پاکستان دوست کبھی نہیں بھولیں گے عمران کو بھی اللہ نے ایک موقع دیا ہے کہ اس ملک میں اللہ اور اسکے نبی ﷺ کے فرمودات کے مطابق مدنی ریاست قائم کریں ۔