نارتھمپٹن‘ذیبول معاہدے کا دائرہ اطلاق دوسرے صوبوں تک بڑھانے کی تجویز
کراچی(نیوزرپورٹر)شہید ذوالفقار علی بھٹو جامعہ قانون (ذیبول) اور یونیورسٹی اور نارتھمپٹن برطانیہ کے درمیان اعلی تعلیم کے شعبے میں اشتراک عمل کا معاہدہ بڑا پر وقار اور پرکشش ہے اس لیے اس کا دائرہ اطلاق دوسرے تعلیمی اداروں تک بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی سیکریٹری قانون اور وفاقی سیکریٹری تعلیم نے ذیبول کے بانی شیخ الجامعہ جسٹس (ر) قاضی خالد علی سیکیا جنہوں نے اپنے ہفتہ بھر کے دورہ اسلام آباد کے دوران ان سے ملاقاتیں کیں۔ قاضی خالد کو بتایا گیا کہ وزارت قانون و انصآف کی طرف سے نارتھمپٹن –ذیبول معاہدے کی عبارت کی چھان پھٹک کا کام مکمل ہوچکا ہے اور اب یہ معاہدہ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہے جو اسے جلد ہی وفاقی کابینہ کے پاس حتمی منظؤری کے لیے پیش کردیں گے۔