پولیس کا رویہ ہی نہیں سلوگن بھی تبدیل کیا جائے گا‘ آئی جی سندھ
کراچی(کرائم رپورٹر )آئی جی سندھ کلیم امام نے سندھ پولیس کا سلوگن تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ اب پولیس کا صرف رویہ، برتاؤ ہی نہیں بلکہ سلوگن بھی تبدیل کیا جائیگا۔انہوں نے سندھ پولیس کے سلوگن (STRIVING TO SERVE) کو تبدیل کرنے کے حوالے سے تمام تر ضروری امور پر مشتمل سفاشات جلد سے جلد طلب کرتے ہوئے متفقہ طور پر منظور کیئے جانے والے نئے سلوگن کو آئندہ ہفتے باقاعدہ متعارف کرنیکی بھی ہدایات جاری کردی ہیں۔آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ پولیس سلوگن اسٹرائیونگ ٹو سرو کا مطلب خدمت کی کوشش ہے۔لہٰذا اس سلوگن کو تبدیل کیا جارہا ہے کیونکہ سندھ پولیس کو خدمت کی کوشش ہی نہیں بلکہ خدمت کربھی رہے ہیں ۔