ڈاکٹر فتح محمد برفت کے خلاف اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا آغاز کر دیا
کراچی (نیوز رپورٹر ) سندھ یونیورسٹی جامشورو کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد برفت کے خلاف اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔اینٹی کرپشن نے وزیر اعلی کی منظوری کے بعد تحقیقات شروع کی ہے۔ڈاکٹر برفت پر اختیارات کے ناجائز استعمال،فنڈز میں خرد برد اور جعلی بل بنانے کے الزامات ہیں، اینٹی کرپشن نے ڈائریکٹر فنانس سے اہم ریکارڈ طلب کرلیا ہے اور وائس چانسلر اور فیملی کے زیر استعمال گاڑیوں اور فیول کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔محکمہ اینٹی کرپشن نے یونیورسٹی کی آمدن اور اخراجات کی تفصیلات بھی مانگی ہے ۔