سی این ایس ایشن ٹورز گالف چیمپئن شپ کے سلسلے میں گورنر ہاؤس میں عشائیہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)روشنیوں کے شہر کراچی میں ایک بڑے گالف مقابلے سے قبل گورنر ہائوس میں یو ایم اے چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن ایشن ٹورز گالف چیمپئن شپ 2018 کے سلسلے میں گورنر ھائوس سندھ میں ایک عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ عشائیہ میں مقامی اور غیر ملکی گولفرز، ا یشئن ٹور مینجمنٹ کمیٹی کے ممبران، ایونٹ کے اسپانسرز اور مسلح افواج اور سول اداروں کے ا علیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایونٹ میں شرکت کرنے والے دنیا بھر سے 60 سے زائدبہترین گولفر ز کا انتہائی گرمجوشی سے استقبال کیاگیا۔اس موقع پر Pro-Am میچز کے لیے قرعہ اندازی کی گئی ۔ یو ایم اے چیف آف دی نیول اسٹاف ایشئن ٹوور اوپن گالف چیمپئن شپ 2018 کراچی گالف کلب میں 11 سے 14 اکتوبرتک کھیلی جائے گی ۔