سندھ ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن کا سالانہ اجلاس
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن کی پہلی سالانہ ایگزیکٹیو میٹنگ میں کراچی ،حیدرآباد،لاڑکانہ،میرپورخاص اور بے نظیر آباد کے عہدیدران کاشف احمدفاروقی،وسیم الدین،اقبال ٹائیگر،محمد طارق،سلمان اسمائیل،ریاست علی،سعید عالم،محمد ریحان اکرم،محمد طارق ،احمد دین،سید محمد وسیم علوی،خواتین اور سید محمد ناصر علی نے شرکت کی۔اس اجلاس کی صدارت سندھ کے سیکریٹری سید محمد ناصر علی اور چیئرمین سعید عالم نے کی اورمستقبل میں کیئے جا نے والے ایونٹس کا سالانہ کیلنڈر پیش کیا۔