خواتین باکسنگ کے فروغ کے لئے بھرپور تعاون کریں گے‘ ہارون احمد خان
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) محکمہ کھیل سندھ بھر میں خواتین باکسنگ کے فروغ میں گہری دلچسپی رکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ آج آصفہ بھٹو کا کیا ہوا وعدہ پورا کررہے ہیں ‘اس بات کا اظہار صوبائی سیکریٹری اسپورٹس ہارون احمد خان نے سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے سیکریٹری اصغر بلوچ کو انٹرنیشنل لیول کے دو باکسنگ رنگ حوالے کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن نے سندھ کی تاریخ میں پہلی بار خواتین باکسرز کلب کی بنیاد رکھ کر تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔ اس موقع پر گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول ولی محمد حاجی یعقوب لیاری میں ڈھائی ہزار طالبات کے علاوہ رکن قومی اسمبلی شکور شاد‘ ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز‘ سابق ایم پی اے بابو غلام حسین‘ استاد عبدالغنی درویش‘ صدر سائوتھ باکسنگ رسول بخش بلوچ‘ سیکریٹری عبدالرزاق ‘ اسکول پرنسپل میڈم صابرہ اور سندھ کراٹے ایسو سی ایشن کے عبدالحمید بھی موجود تھے۔