سندھ مدرسہ یونیورسٹی 147 ملازمین کو مستقل کردیا گیا
کراچی (نیوزرپورٹر)سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں 147 ملازمین کو مستقل کردیا گیا ہے۔ مستقل ہونے والے ملازمین میں گریڈ 2 سے گریڈ 19 تک کے ملازمین شامل ہیں۔ انتظامی عہدوں پر تعینات ملازمین اور اساتذہ مستقل ہونے والے ملازمین میںشامل ہیں۔ مستقل ہونے والے ملازمین نے وائس چانسلر سندھ مدرسہ یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی شیخ کا شکریہ ادا کیاہے۔