جامعہ کراچی میں اپلائیڈ کیمسٹری کے طلبہ کا احتجاج رنگ لے آیا
کراچی (نیوز رپورٹر ) جامعہ کراچی میں اپلائیڈ کیمسٹری کے طلبہ کا احتجاج رنگ لے آیا اور اپلائیڈ کیمسٹری کے جن اساتذہ کا ناورا رویہ تھا انکو ٹرانسفرکر دیا گیا۔ اپلائیڈ کیمسٹری کے طلبہ اساتذہ کے ناروا سلوک کے خلاف گذشتہ4دن سے احتجاج کر رہے تھے جمعرات کو احتجاج کے دوران وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل کے احکامات کے بعد اسٹوڈنٹ ایڈوائیزر طلبہ کے پاس مذاکرات کرنے کے لئے پہنچے اور بتایا کہ اپلائیڈ کیمسٹری کے جن اساتذہ کا ناورا رویہ تھا انکو شام کی شفٹ سے ہٹا کر صبح کی شفٹ میں ٹرانسفر کردیا گیاہے۔