لاہور (اپنے نمائندے سے) صوبائی دارالحکومت کے سرکاری کالجز میں گزشتہ روز بھی بورڈ آف گورنرز اور 26 کالجز کی مالی خودمختاری کیخلاف احتجاج جاری رہا۔ اسلامیہ سول لائنز کالج، گورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈ سمیت متعدد کالجوں میں احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا اور ایم اے او کالج کے باہر طلبہ نے روڈ بلاک کرکے احتجاج ریکارڈ کروایا۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی، طلبہ محاذ اور پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنماﺅں ڈاکٹر زاہد شیخ، قیصر شریف اور تنویر شاہ سمیت دیگر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کوئی کمیشن بنائیں اور اس اقدام کے حوالے سے تعلیمی مسائل پر تفصیلی رپورٹ تیار کروائیں ۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024