لاہور (سید عدنان فاروق) جماعة الدعوة کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں، مظلوم کشمیری وطن عزیز پاکستان کے دفاع کی جنگ لڑ رہے ہیں ان کی مدد کرنا ہر پاکستانی کا شرعی و اخلاقی فریضہ ہے۔ قومی اسمبلی اور سینٹ میں مسئلہ کشمیر پر کھلی بحث کی جائے۔ گذشتہ روز نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حافظ سعید نے کہاکہ انسانی حقوق کی علمبردار امریکہ، یورپ اور دیگر قوتیں مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر خاموش بلکہ بھارت کو قبضہ برقرار رکھنے کیلئے امداد فراہم کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کے سب سے بڑے وکیل پاکستان نے بھارت و امریکہ کی ناراضگی کے ڈر سے چپ سادھ رکھی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی حکومت تمام ممالک کے سفیروں کو بلاکر بھارتی مظالم سے آگاہ کرے، سلامتی کونسل، او آئی سی اور دیگر عالمی فورمز کے اجلاس بلائے، تمام دینی و سیاسی جماعتوں کی اے پی سی بلاکر متفقہ اور مضبوط کشمیر پالیسی وضع کرے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38