اسلام آباد (وقار عباسی سے) فےڈرل لاج نواب شاہ کی تعمےر کے منصوبے مےں 6کروڑ 20 لاکھ روپے کی مبےنہ بدعنوانی پر ڈائرےکٹرجنرل پاکستان ورکس کے خلاف انکوائری کمےٹی تشکےل دے دی گئی۔ نواب شاہ مےں فےڈرل لاج کی تعمےر 38ملےن روپے مےں مکمل ہونا تھی تاہم 84 ملےن خرچ کرنے کے باوجود لاج کی تعمےر کا کا م مکمل نہ ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق پی ڈبلےو ڈی کے قائم مقام ڈی جی شاہ دےن شےخ کے خلاف سٹےٹ گےسٹ ہاوس کراچی کی تزئین و آرائش کے منصوبے مےں 167ملےن روپے کی مبےنہ کرپشن کرنے کی چارج شےٹ کے بعد فےڈرل لاج نواب شاہ سند ھ کے منصوبے مےں 62 ملےن روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد وزارت ہاوسنگ نے موجودہ ڈائرےکٹر جنرل پاک پی ڈبلےو ڈی اور سابق چےف انجےنئر (سندھ) کے خلاف اےک اور انکوائر ی کمےٹی تشکےل دےتے ہوئے دو روز کے اندر رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ذرائع نے نوائے وقت کو بتاےا کہ اس منصوبے پر عملی طور پر 1995ءمےں کام شروع کےا گےا تاہم مختلف حکومتوں نے اس لاج کی تعمےر کو التواءکا شکار کئے رکھا موجودہ حکومت کی ہداےت پر وزارت ہاﺅسنگ نے مذکورہ فےڈرل لاج جو 30 بےڈ رومز پر مشتمل ہے کی تعمےر کی جس کی لاگت 38ملےن روپے رکھی گئی تاہم چےف انجےنئر ساﺅتھ نے اس منصوبے کی تعمےر 84ملےن روپے خرچ کرنے کے بعد بھی مکمل نہ ہونے دی اور مزید 16 ملےن روپے مزےد مانگ لئے۔ ذرائع کے مطابق 38ملےن روپے کا منصوبہ 100ملےن روپے مےں مکمل کرنے پر وزارت نے فوری طور پر نوٹس لےا ہے اور قائم مقام ڈائرےکٹر جنرل پاکستان ورکس ڈےپارٹمنٹ کے خلاف جوائنٹ سےکرٹری شےر اےوب کو انکوائر ی آفےسر مقرر کرتے ہوئے دو روز کے اندر رپورٹ طلب کرلی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38