لاہور سٹاک مارکیٹ دو دن کی تیزی کے بعد مندے کا شکار رہی ، مارکیٹ چار اعشاریہ چھ چار پوائنٹس کی کمی کے ساتھ تین ہزار دو سو اعشاریہ آٹھ سات پوائنٹ پر بند ہوئی ۔
سٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر ایک سو بارہ کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت ہوئی تیئس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ، بتیس کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ ستاون کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ میں بائیس لاکھ ترانوے ہزار دو سو بانوے حصص کا کاروبار ہوا ۔ فوجی فرٹیلائزر بن قاسم کے سودے سر فہرست رہے جس کے چار لاکھ اٹھانوے ہزار آٹھ سو دس حصص کا کاروبار ہوا۔ دوسرے نمبر پر لوٹی پاکستان پی ٹی اے لمیٹڈ رہی جس کے تین لاکھ چھ ہزار چار سو پچاس حصص کے سودے ہوئےڈی جی خان سیمنٹ دو لاکھ دو ہزار چار سو ساٹھ حصص کی خریدو فروخت کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی ۔ سب سے زیادہ پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے شیئرز کی قیمتوں میں تین روپے دس پیسے اضافہ دیکھا گیا جبکہ فسٹ کیپٹل ایکویٹی کے حصص میں چار روپے چوہتر پیسے کی کمی ہوئی۔