پنجاب کے وزیرِ قانون رانا ثنا ءاللہ نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کو صوبے کا آئینی سربراہ ہونے کے ناطے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔
لاہور میں مولانا جعفر قاسمی مرحوم کے حوالے سے منعقدہ سیمینار کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ گورنر پنجاب کا صوبے کی سب سے بڑی عدالت کے متعلق بیان بازی کرنا ان کے منصب کے منافی ہے ۔ صوبائی وزیرِ قانون نے وفاقی وزیر بابر اعوان کے اُس بیان کو بھی جہالت قرار دیا جس میں بابراعوان نے کہا تھا کہ پنجاب حکومت ایک حکم امتناعی پر چل رہی ہے
رانا ثناللہ نے کہا کہ ہم سنی اتحاد کونسل اور علما اہلِ تشیع کے ساتھ ملاقات کر کے ان کے تحفظ کے لئے اقدامات کریں گے۔ سیمینار میں معروف صحافی مجیب الرحمن شامی اور شاعر و کالم نگار امجد اسلام امجد بھی شریک تھے۔