عدالت عظمیٰ کے روبرو این آراو کیس میں مہلت نہ ملنے کے خلاف نظرثانی کی حکومتی درخواست وقت ختم ہونے کے باعث دائر نہ ہوسکی
حکومت کی جانب سے اپنے سابقہ وکیل کمال اظفر کی جگہ نیا وکیل مقرر کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے مہلت طلب کی گئی تھی کیونکہ کمال اظفر کو وزیراعظم کا مشیر مقرر کر دیا گیا ہے۔ ایڈ ووکیٹ آن ریکارڈ راجہ عبد الغفور نے بتایا کہ منگل کے روز عدالتی وقت ختم ہونے کی وجہ سے درخواست دائر نہ ہوسکی جو کل دائر کی جائے گی ۔ نظر ثانی کی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مہلت طلب کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت بھی سترہ رکنی بینچ میں کی جائے ۔ توقع ہے کہ کل ہونے والی سماعت میں حکومت اپنے نئے وکیل کا نام بھی پیش کر سکتی ہے۔ سپریم کورٹ کا سترہ رکنی لارجر بینچ کل سے این آراو نظرثانی اورعمل درآمد کیس کی سماعت کرے گا ۔