سعودی سفیرنے شکارپورمیں سیلاب سے متاثر افراد کے کیمپ کا دورہ کیا اور متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم کیں ۔
شکارپورمیں سیلاب سے متاثرافراد کے کیمپ دورے کے دوران سعودی سفیر نے سیلاب سے متاثرہ افراد میں امدادی اشیاء کی تقسیم کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی فرمانروا شاہ عبداﷲ کی ہدایات کے مطابق سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت متاثر افراد کے دکھ میں برابر کی شریک ہے ، انہوں نے بتایا کہ متاثرہ افراد کے نئے گھروں کی تعمیر کرائی جائے گی۔ اس موقع پر سعودی سفیر کے ساتھ صوبائی صلاح کار امتیاز شیخ ،ڈی سی او شکارپور سعید احمد اورڈی پی او شکارپور بھی موجود تھے ۔