شیخوپورہ پولیس کے ہاتھوں شہری کی ہلاکت کے بعد ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج رائے الطاف نے فاروق آباد کا دورہ کیا اورشہری کی ہلاکت سے متعلق تففصیلات معلوم کیں ۔
ڈی پی او آفس شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ اس واقعہ میں غفلت برتنے پر ایس ایچ اوتھانہ سٹی فاروق آباد انسپکٹر فیروز بھٹی کو معطل کر دیا گیا ہے اور شہری کو ہلاک کرنے والے پولیس ملازمین کو بھی معطل کرنے کےساتھ ان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ،انہوں نے بتایا کہ شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے پولیس کمپلینٹ سیل کو پہلے ہی فعال کر دیا گیا ہے اور ہر اضلاع میں ایک مستقل ویجلینس سیل قائم کرکے ان میں اچھی شہرت کے حامل پولیس افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور عوام کے درمیان روابط کے فروغ کے لئے ریفریشرز کورس کروائے جا رہے ہیں۔