سیالکوٹ میں محکمہ صحت اور انتظامیہ کی ملی بھگت سے نشہ آور انجکشن کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے اور سرعام نشہ کرنے کا سلسلہ بدستورجاری ہے ۔
وقت نیوز کے نمائندے کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں نشہ کرنے والے نوجوان سڑکوں اورگلیوں میں ہروقت سرعام نشے کا انجکشن نشہ استعمال کررہے ہیں، نشہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان نسل میں انجکشن کا نشہ زور پکڑ رہا ہے اور کئی گھرانے اب تک تباہ ہوچکے ہیں ۔انجکشن نشہ کرنے والے نشئی محکمہ صحت کے حکام کی طرف سے کوئی کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے مختلف میڈیکل سٹوروں سے جان بچانے والی ادویات کے انجکشن بطور نشہ استعمال کررہے ہیں جبکہ پولیس بھی حالات سے آگاہ ہونے کے باوجود نشہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی بجائے خاموش تماشائی کا کردارا دا کررہی ہے ۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سرعام انجکشن کو بطور نشہ استعمال کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے اور انجکشن کا ڈاکٹروں کے نسخہ کے بغیر نشی افراد کو فروخت کرنے والے میڈیکل سٹوروں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔