پاکستان مسلم لیگ نون صوبہ پنجاب کے نائب صدراوربزرگ سیاستدان راجہ محمد افضل نے کہا ہے کہ تاجر برادری مسلم لیگ نون کا قیمتی اثاثہ ہے جس نے کڑے وقت میں پارٹی کو سپورٹ کیا ۔
جہلم میں صرافہ اینڈ جیولرزایسوسی ایشن راجہ سعید گروپ جہلم کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری کے موقع پر شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے محمد افضل خان کا کہنا تھا کہ تاجر برادری اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرکے ضلع کی معیشت کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرئے تاکہ ضلع جہلم کو معاشی طور پر استحکام حاصل ہو۔بعدازاں مہمان خصوصی راجہ محمد افضل نے صرافہ اینڈ جیولرزایسوسی ایشن جہلم کے نومنتخب صدر راجہ سعید احمد ،سنئیر نائب صدر راجہ اورنگ زیب اور دیگر سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے نگہت میر، ایم پی اے چوہدری ندیم خادم نے کہا کہ ایسوسی ایشن کے منتخب عہدیداران تاجر برادری کے اندورنی تنازعات کو ختم کرانےکےلیےاپنا کردارادا کریں تاکہ متوسط کاروباری حضرات کی دلجوئی ہو سکے۔ تقریب میں مخلتف تاجروں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی ۔