فلسطین نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بدلے یہودی بستیوں کی تعمیرمیں عارضی بندش کی اسرائیلی پیش کش مسترد کردی ۔
فلسطینی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کو ایک یہودی ریاست تسلیم کرنے کا معاملہ امن مذاکرات میں مرکزی اہمیت کا حامل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِس ماہ کے اوائل میں امن مذاکرات معطل ہونے کی وجہ ہی یہودی بستیوں کی تعمیرہے۔اسرائیل کوامن مذاکرات شروع کرنے سےپہلے ان غیرقانونی بستیوں کی تعمیر روکنا ہوگی ۔اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے پیشکش کی تھی کہ فلسطین اسرائیل کو ایک یہودی ریاست کے طور پر تسلیم کر لے تو اسرائیل یہودی بستیوں کی تعمیر پر عارضی پابندی میں توسیع کر دے گا۔