ملک بھرمیں بجلی کے شارٹ فال میں کمی کے باوجود بجلی کی بندش کے دورانیے میں کمی نہ ہو سکی
پیپکو حکام کے مطابق ملک میں بجلی کی کل پیداوار بارہ ہزار ایک سواٹھاون میگاواٹ اور بجلی کی طلب پندرہ ہزارایک سو اکتالیس میگاواٹ ہے۔ ملک میں اس وقت بجلی کا شارٹ فال دو ہزار نو سو تراسی میگاواٹ رہ گیا ہے ۔ بجلی کے شارٹ فال میں کمی بھی شہریوں کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نہیں بچا سکی۔ پچھلے چند دنوں میں شارٹ فال میں خاطرخواہ کمی ہوئی ہے اورشارٹ فال چار ہزار آٹھ سو تراسی سے کم ہو کر دوہزار نو سو تراسی میگاواٹ ہوگیا ہے لیکن شہروں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ اب بھی چھ سے آٹھ گھنٹے ہےجبکہ دیہی علاقوں میں بارہ گھنٹے کے لیے بجلی بند کی جارہی ہے۔