قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل کا پی سی بی کے چیئرمین اعجاز بٹ سے استعفے کا مطالبہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل کے چیئرمین اقبال محمدعلی نے کہا ہے کہ اعجاز بٹ نے کرکٹ کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دےا۔ ان کی وجہ سے پاکستان کی دنیا بھر میں بدنامی ہوئی ہے۔ اعلیٰ حکام ان سے استعفیٰ لے کر انہیں فارغ کریں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے گذشتہ اجلاس میں کہا کہ آج 12 اکتوبر کے اجلاس سے قبل اعجاز بٹ نے استعفیٰ نہ دیا تو قائمہ کمیٹی برائے کھیل کے تمام ارکان استعفیٰ دے دیں گے۔ اس سلسلے میں اقبال محمدعلی نے کہا کہ اگر قائمہ کمیٹی کے ارکان نے استعفے دیدئیے تو پارلیمنٹ کی توہین ہو گی۔ اعجاز بٹ کو چاہئے کہ استعفیٰ دیدیں۔ اقبال محمدعلی نے کہا کہ قائمہ کمیٹی نے اس سلسلے میں صدر کو آگاہ کر دیا ہے۔