ٹوکیو (اے پی پی) سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اورعالمی نمبرایک رافیل ندال نے پہلی مرتبہ جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں گیل مونفلس کوسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں گذشتہ روز کھیلے گئے فائنل میں ہسپانوی کھلاڑی رافیل ندال نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے فرانس کے گیل مونفلس کوسٹریٹ سیٹس میں 6-1اور7-5 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ جاپان اوپن اپنے نام کرلیا۔ رافیل ندال نے ٹورنامنٹ میں کامیابی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی کامیابی پر بہت خوش ہیں ۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024