بنگلور (اے پی پی) سچن ٹنڈولکر اور مرلی وجے کی شاندار سنچریوں کی بدولت بھارت نے بنگلور ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے478 رنز کے جواب میں5 وکٹوں کے نقصان پر 435 رنز بنالئے، اسے اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید 43 رنز درکار ہیں، ٹنڈولکر نے کیریئر کی 49 ویں سنچری داغ ڈالی‘ وہ 191 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، مرلی وجے 139 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ مچل جانسن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ پیر کو ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارت نے 128 رنز 2 کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ اننگز شروع کی تو مرلی وجے 42 اور سچن ٹنڈولکر 44 رنز پر کھیل رہے تھے، دونوں نے گراﺅنڈز کے چاروں اطراف دلکش سٹروکس کھیلے اور تیسری وکٹ میں ریکارڈ 308 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔ تیسرے روز کھیل کے اختتام تک سچن ٹنڈولکر191 اور دھونی 11رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ بھارت کو آسٹریلیا کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید 43 رنز درکار ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024