مکرمی! معاشی بدحالی، کرپشن، ناانصافی اور دہشت گردی خصوصاً سیلابی آفت کے اثرات سے آج پوری قوم انتہائی مضطرب اور پریشان ہے اور کچھ کر گزرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ حکومت کرپشن کے خاتمہ اور قومی خزانہ کی لوٹ مار واپس لانے کے لئے انقلابی قدم سے قوم کا جذبہ حب الوطنی اجاگر اور قانون کی بالادستی کی مثال قائم کرے پھر قومی اسمبلی میں تمام مکتبہ فکر ملا کر کالا باغ ڈیم کی تعمیر بقائے پاکستان کا باقاعدہ اعلان کرے، وزیراعظم پاکستان فنڈ کی حفاظت کے لئے جناب مجید نظامی اور جناب رضا ربانی کو اس کا چیئرمین مقرر کریں۔ قوم سمجھتی ہے کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر میں عالمی فنڈز کی نایابی حائل ہے لیکن اس کی تعمیر صنعتی، عسکری، زرعی، تجارتی، معاشی خوشحالی بلکہ بقائے قوم و وطن کے لئے ناگزیر ہے۔ پوری قوم کالا باغ ڈیم کی تعمیر اور ناموس وطن کے لئے بڑی سے بڑی قربانی دینا اپنا فرض عین سمجھتی ہے اور VAT کے 100 ارب روپے کی بجائے ڈیم کی تعمیر کے 1000 ارب روپے دے کر دنیا والوں کو بتا دینا چاہتی ہے کہ ہم زندہ قوم ہیں۔ ملک کے تمام بڑے بڑے ادارے (جو لاکھوں میں فی کس) 1 تا 20 کروڑ کاٹن، فلور ملز، کھاد، کیمیکل، سیمنٹ انڈسٹری، کسان تنظیمیں، ٹریکٹر، کارساز موٹر سائیکل انڈسٹری قومی اخبارات، تمام زرعی و صنعتی ادارے، تاجر تنظیمیں، شوگر، ٹیکسٹائل ملز آل چیمبر آف کامرس، دوا ساز ادارے، سماجی سیاسی دینی فلاحی تنظیمیں حتیٰ کہ 18 کروڑ آبادی کا ہر فرد بیرون ملک پاکستانی، اسلامی سفارتخانے تعمیر وطن کے اس اہم ترین منصوبے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے میں فخر محسوس کریں گے کہ بحالی معیشت کا یہ کارنامہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ ہر طبقہ زندگی کے افراد ایک دن کی پیداوار، تنخواہ اور تاجر ایک دن کی سیل دینے میں عارضہ نہ سمجھیں گے۔ (نذیر احمد علوی ۔ ، فون 0300-4247996)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024