ڈالر نے ایک بار پھر اونچی اڑان بھرلی ہے۔ پاکستانی کرنسی کی قدر آج پھر کم ہوئی ہے۔ ڈالر کی قیمت مسلسل اضافے کے بعد 175 روپے سے تجاوز کر گئی۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 1 روپے 56 پیسے اضافے کے بعد 175 روپے 75 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔
ایک ہفتے سے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ گزشتہ روز بھی ڈالر ایک روپے 12 پیسے پیسے مہنگا ہو کر174 روپے 10 پیسے کا ہوگیاتھا۔
گزشتہ روز ڈالر کی قیمت ایک روپے12 پیسے اضافے کے بعد 174 روپے 10 پیسے پر پہنچ گئی تھی۔
گزشتہ پانچ دنوں میں انٹر بینک میں ڈالر 5 روپے سے زائد مہنگاہوچکا ہے۔ تاہم اس سے پہلے ڈالر کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا تھا۔ جب ڈالر قیمت 170 روپے سے بھی نیچے گر گئی تھی۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی قیمت170 روپے 54 پیسے سے کم ہو کر169 روپے 75 پیسے ہو گئی تھی۔26 اکتوبرکوڈالرکی قیمت نےتاریخی بلندی 175 روپے27 پیسوں کوچھولیا تھا۔
یا د رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی مالی معاونت کی گئی تھی جس کے بعد روپے کی قدت مستحکم ہوئی تھی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر رواں سال روپے کی قدر میں کمی ہی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رواں سال کے آغاز سے اب تک ڈالر کی قیمت کی شرح میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر مہنگائی ۔ افغانستان کی صورتحال اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ایسے عوامل ہیں جو پاکستانی کرنسی کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ رہے ہیں۔