سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ بیرون مملکت سے آنے والے زائرین کو ایک سفرمیں ایک سے زائد بار عمرے کی اجازت تین شرائط پر دی جائےگی۔ سعودی اخبار کے مطابق وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے زائرین کو ایک زیادہ عمرے کرنے کی مشروط اجازت ہو گی۔ پہلی شرط یہ ہے کہ عمرہ زائر کی واپسی کا پروگرام دوسرے عمرے کی وجہ سے متاثر نہ ہو۔ عمرہ کمپنی کے متعلقہ انچارج کے ساتھ یکجہتی پیدا کرکے واپسی کی ریزرویشن کنفرم کرالی جائے۔دوسری شرط یہ ہے کہ عمرہ زائر جس گروپ کے ساتھ آیا ہو دوسرے عمرے کی درخواست اس گروپ کی طرف سے ہو انفرادی درخواست قابل قبول نہیں ہوگی۔معتمرین کو فیلڈ سروس فراہم کرنے والی کمپنی ’اعتمرنا ایپ‘ کے ذریعے عمرہ اجازت نامہ جاری کرائے۔ واضح رہے کہ بیرون ملک سےآنے والے زائرین کو ایک سفر میں صرف ایک بار عمرے کی اجازت دی جا رہی ہے دوسری مرتبہ بار عمرہ کرنے کے لیے شرائط پوری کرنا ہوں گی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38