جے یو آئی (ف): پارٹی ترجمان حافظ حسین احمد کو عہدے سے ہٹا دیا

اسلام آباد: جمعیت العلمائے اسلام (ف) نے پارٹی ترجمان حافظ حسین احمد کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ یہ بات ذمہ دار ذرائع نے نجی نیوز کو بتائی ہے۔
اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ جے یو آئی (ف) کی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق حافظ حسین احمد کے بعد جے یو آئی (ف) کے رہنما اسلم غوری کو شعبہ اطلاعات کا انچارج بنا دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ حافظ حسین احمد نے نواز شریف کے فوج سے متعلق کوئٹہ جلسے میں دیے جانے والے بیان سے اختلاف کیا تھا۔جے یو آئی (ف) نے اس وقت حافظ حسین احمد کے بیان کو ان کا ذاتی بیان قرار دے کر لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔