ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہ کرنے سے متعلق درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے شاہد خاقان عباسی کی درخواست پر سماعت کی جس میں سابق وزیراعظم کی جانب سے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کے خلاف درخواست میں اسپیکر قومی اسمبلی، نیب، وفاقی و صوبائی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔دوران سماعت سابق وزیراعظم کے وکیل رانا مشہود احمد نے موقف اپنایا کہ شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر قومی اسمبلی کو متعدد بار پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کی درخواست دی مگر اسپیکر قومی اسمبلی نے درخواست مسترد کردی۔انہوں نے بتایا کہ ماضی میں دیگر اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے گئے لیکن درخواست گزار کے پروڈکشن آرڈرز نہیں جاری کیے گئے جو کہ آرٹیکل چار کی خلاف ورزی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے سے این اے ایک سو چوبیس کے ووٹرز نمائندگی سے محروم ہیں۔عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چودہ نومبر کو جواب طلب کرلیا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024