اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بابا گرونانک سالگرہ یادگاری سکہ جاری کردیا، بابا گرونانک کے جنم دن کی مناسبت سے 550روپے کا سکہ جاری کیا گیا ہے۔550روپے مالیت والے اس یادگاری سکے کے کے ایک رخ پر چاند ستارا جبکہ ایک رخ پر ننکانہ صاحب کی عمارت کی تصویر ہے ۔گورنراسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقراور سکھ رہنما سرداررمیش نے سکے کا افتتاح کیا گیا۔گورنراسٹیٹ بینک رضا باقرنے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ سکھ مذہب کے بابا گرونانک کے جنم دن کے حوالے سے یہاں جمع ہیں ، یہ پہلا سکہ ہے جو کسی مذہبی شخصیت کیلئے جاری کیا گیا ہے،اسکی تین وجوہات ہیں ,ایک یہ کہ قومی ادارے اپناکردار ادا کررہے ہیں،سکہ جاری کرنا ہماری ذمہ داریوں میں آتا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ گرونانک کا پیغام بھائی چارہ ہم آہنگی کا مسیج عام ہو،جب تک امن و امان نہیں ہوگا تو کچھ نہیں ہوسکتا،امن ہماری معیشت کیلئے ضروری ہے جوچیزیں امن کیلئے ہو اسٹیٹ بینک اس میں پیش پیش ہے۔چیئرمین پاکستان سکھ کونسل سردارر میش نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سکے کے اجراء سے 14کروڑ سکھ براداری آپکی شکر گزار ہے،وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کا شکریہ ادا کرسکتا ہوں،حکومت پاکستان کے مشکور ہیں جس نے ہمیں کرتارپور کا تحفہ دیا، ہم اسکا قرض نہیں اتار سکتے،اتنی جلدی کرتارپور کی تعمیر کرنا ناممکن تھا،جب میں وہاں موجود تھا تو میں اپنے جذبات بتا نہیں سکتا،دنیا بھرکے سکھ پاکستان کرتارپور آنے کیلئے ترستے ہیں،بابا گرونانک نے زندگی کے آخری 18سال کرتارپور میں گزارے اور آخری آرام گاہ بھی انکی وہی ہے۔ سردار رمیش نے کہا کہ ہم سب ایک ہیں اور ہمارے بابا کا بھی یہ پیغام ہے،ہم گورنراسٹیٹ بینک سے کہتے ہیں ہمیں زیادہ سے زیادہ سکے دیں تاکہ ہم اسے دنیا تک پہنچائیں،یہ وژن بابائے قوم قائداعظم کاتھا جو عمران خان کی حکومت کررہی ہے.
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024