سعودی عرب میں حج اور عمرہ کی وزارت نے کہا ہے کہ حج سیزن کے بعد سے رواں ماہ 12 ربیع الاول تک عمرے کے 10لاکھ 50 ہزار 665 ویزے جاری کئے گئے۔ اس عرصے میں 8 لاکھ 38 ہزار464 معتمرین مملکت پہنچے جب کہ فی الوقت مملکت میں موجود معتمرین کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار ہے۔واضح رہے کہ وزارت حج و عمرہ نے مقام کے نام سے بکنگ کے مرکزی نظام کی ویب سائٹ متعارف کرائی ہے۔ یہ نظام خدمات فراہم کرنے والی عمرہ کمپنیوں، ہوٹلوں اور ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو معتمرین اور مسجد نبویۖ کے زائرین کے ساتھ سفر کے عالمی پلیٹ فارموں کے ذریعے براہ راست معاہدے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس کا مقصد فریقین کے حقوق کا تحفظ اور ان کے درمیان خدمات کو جانچ اور شفافیت کی اعلیٰ ترین سطح پر پہنچانا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024